ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل نیو شمس اسکول کو ضلع سطح پر سائنس نمائش میں سوم انعام

بھٹکل نیو شمس اسکول کو ضلع سطح پر سائنس نمائش میں سوم انعام

Tue, 24 Sep 2019 21:25:54    S.O. News Service

بھٹکل:24؍ستمبر(ایس اؤ نیوز)کمٹہ کے ڈائیٹ میں منعقدہ ضلعی سطح کے سائنس نمائشی مقابلے میں نیو شمس اسکول کو تیسرا مقام حاصل ہونےپر سائنسی ٹیم کے طلبا اور استاد کو اسکول انتظامیہ کی طرف سے تہنیت کی گئی ۔

نیوشمس اسکول کے متعلمین عبدالقادر، سلسبیل کوبٹے ، یالا رکن الدین اور رہنمائی کرنےو الے استاد منجوناتھ ہیبار کو اسکول میں منعقد کی گئی ایک تقریب میں انتظامیہ عہدیداران اور ممبران نے  پھولوں کا ہار پہناتے ہوئے ا ن کی تہنیت کی۔ ادارے کے اہم رکن عبدالقادر باشا رکن الدین نے سائنسی میدان مزید آگے بڑھنے کی صلاح دیتے ہوئے ان کی کارکردگی پر مبارکبادی پیش کی۔ اس موقع پر انتظامیہ عہدیداران ، ممبران ، اساتذہ وغیرہ موجود تھے۔


Share: